سندھ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سندھ کے علاقے کندکوٹ میں نامعلوم افراد نے ہوٹل اور دکانوں پر اندا دھند فائرنگ کی جس کے زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق علاقائی مکینوں نے ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے رکشہ میں بیٹھا کر اسپتال منتقل کردیا۔ جبکہ واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکا۔ تاہم، فائرنگ کرنے والے موقعہ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


