خضدار(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کی ضلع خضدار کے علاقہ چکوکو باغبانہ خضدار ہائی وے پر ایمبولینس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جسکے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچوں سمیت 3 خواتین شامل ہے۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 کی ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد دینے کے سیول ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔


