کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکزی علاقے میوند چوک پر دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ اج بروز منگل کو مقامی وقت کے مطابق 2 بجے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا جماعت نے قبول نہیں کی ہے تاہم جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سیولین تھے۔


