ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر الخرج میں دھماکا ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح الخرج شہر میں زور دار حادثاتی دھماکا ہوا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ جس علاقے میں دھماکا ہوا وہ ناکارہ ہتھیار اور گولہ بارود تلف کرنے کے واسطے مخصوص ہے۔


