پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںپسنی میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک کیے ہیں: بی ایل...

پسنی میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک کیے ہیں: بی ایل ایف

پسنی(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع گوادر میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی شام آٹھ بجے پسنی کے علاقے سردشت کلانچ میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق ایک گاڑی شدید حملہ کی زد میں آکر تباہ ہوئی، جس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز