پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںعلی وزیر ایک بار پھر گرفتار، عدالت میں پیش

علی وزیر ایک بار پھر گرفتار، عدالت میں پیش

کراچی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق علی وزیر کو ایک نئے کیس میں گرفتار کر کے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی وزیر شاہ لطیف تھانے کے 2018ء کے کیس میں مفرور تھے، ان پر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی سمیت متعدد الزامات ہیں۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی۔علی وزیر سہراب گوٹھ تھانے میں درج مقدمے میں جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز