تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ناصرآباد میں سکول کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ یاسین غنی کے نام سے ہوئی ہے۔
زرائع کے مطابق مزکورہ افراد طوفانی بارش, اور تیز آندھی سے بچنے کیلئے دیوار کے ساتھ کھڑے تھے کہ ان کے اوپر سکول کی دیوار گر گئی۔ زخمیوں کو آر ایچ سی ناصرآباد منتقل کر دیا گیا۔


