لندن (ہمگام نیوز) الاحواز ڈیموکریٹک پاپولر فرنٹ نے لندن میں موجود ایرانی سفارتخانے کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں فری بلوچستان موومنٹ نے بھی شرکت کی یہ مظاہرہ ایرانی زیر تسلط الاحواز میں ایرانی فورسز کی دردنگی کے خلاف کیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ کئی دنوں سے الاحواز میں ایرانی فورسز الاحوازی قوم کی جانب سے آزادی اور ایرانی قبضہ کے خلاف احتجاجوں کو کچلنے کے لئے عوام پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا جس کے خلاف الاحوازی قوم الاحواز اور بیرون ممالک میں مقیم کارکن سراپا احتجاج ہیں۔ ان احتجاجوں کا سلسہ خوزستان میں ایران کی جانب سے پانی سپلائی کی بندش کے بعد شروع ہوا جو تاحال جاری ہیں۔ الاحواز ڈیموکریٹک فرنٹ کی بیرون ممالک احتجاجوں میں فری بلوچستان موومنٹ بھی شرکت کرتا آرہا ہے
واضح رہے قابض ایران اور پاکستان نے کئی اقوام پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور حالیہ وقتی میں اس شدید دیکھنے میں آئی ہے ۔