ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا کی ویکیسن مکمل کر لی ہے ایسے بیرونی سیاحوں کے لیے ملک کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 29 جولائی جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ ایسے بیرونی سیاحوں کے لیے ملک کو دوبارہ کھولنے جا رہا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کر لی ہوں۔
تاہم عمرہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں گزشتہ تقریباً ڈیڑھ برس سے بیرونی سیاحوں پر مکمل طور پر پابندی عائد تھی۔


