Homeخبریںتربت سے کیل کور کے رہائشی 3 نوجوان مسلح گاڑی سواروں ہاتھوں...

تربت سے کیل کور کے رہائشی 3 نوجوان مسلح گاڑی سواروں ہاتھوں اغوا

تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت آسکانی آپسر سے تین افراد مسلح افراد ہاتھوں اغوا ،تاحال کوئی اطلاع نہیں، اہل خانہ کا ڈی سی کیچ اور ڈی پی او سے بازیابی کی اپیل۔

اطلاع مطابق کیل کور کے رہائشی تلا ولد ناگمان حیات، بابل ولد چارشمبے اور چار شبمے ولد شبمے، ساکنان کیل کور، حال آسکانی ابسر تربت، کے اہل خانہ کے مطابق تینوں افراد کو 24 اکتوبر کی رات تقریباً 8 بجے مسلح افراد نے اغوا کرکے لے گئے ۔

اہل خانہ کے مطابق مذکورہ افراد ایک سبز رنگ کی 2007 ماڈل گاڑی پر سوار تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاحال انہیں زیرِ حراست افراد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کیچ اور ڈی پی او سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے، مغوی افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز