سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکل سے تربت میں تمام دکانیں اور مارکیٹ معمول کے مطابق کھول...

کل سے تربت میں تمام دکانیں اور مارکیٹ معمول کے مطابق کھول دیئے جائیں گے, ترجمان تاجران

تربت(ہمگام نیوز) انجمن تاجران کیچ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مدت پوری ہونے اور انتظامیہ کی جانب سے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر انجمن تاجران کیچ کل بروز جمعہ مورخہ 6 اگست 2021 سے باقاعدہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتا ہے، اور تمام دوکانداروں سے گزارش ہے کہ کل سے دوکانیں اور مارکیٹ کھولیں اور انشاءاللہ ہفتہ 7 اگست سے معمول کے مطابق بازار کھل جائیگا۔

ترجمان انجمن تاجران نے مذید کہا کہ تربت میں اب کورونا کیسز میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور اور دہاڑی دار طبقہ نان شبینہ کا محتاج ہے اور دوکاندار مذید کسی لاک ڈاؤن کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے تمام دوکان دار حضرات سے درخواست کی ہے کہ کرونا چونکہ ایک عالمی وباء ہے اس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہے۔

ترجمان نے تمام دوکان داران سے گزارش کی ہے کہ کل سے مکمل ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر دوکان کھولیں اور جن دوکان داروں نے اب تک کرونا ویکسین نہیں کرایا ہے وہ پوری ویکسین کریں اور اپنے عملے کو بھی ویکسین کروائیں اور ساتھ میں دیگر ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز