یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںافغانستان میں طاقت کے زور پر بننے والی حکومت قبول نہیں کرینگے....

افغانستان میں طاقت کے زور پر بننے والی حکومت قبول نہیں کرینگے. سلامتی کونسل

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طاقت کے زور پر بننے والی حکومت قبول نہیں ہوگی۔

سلامتی کونسل کے ایک خصوصی اجلاس میں  افغان مشن کے سربراہ ڈبرا لیان نے سلامتی کونسل سے طالبان کے حملے فوری بند کرانے کے لیے تمام سفارتی، سیاسی اور مالی دباؤ استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

افغان مشن کی سربراہ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان مسئلے پر اختلافات ایک طرف رکھ کر فوری متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے اجلاس میں نمائندہ افغانستان نے بریفنگ دی۔

نمائندہ افغانستان نے بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا نصف حصہ اس وقت طالبان حملوں کی زد میں ہے، فلاحی بحران کی صورت حال ہے اور عالمی برادری کی مدد سے بننے والا ملکی انفرااسٹرکچر شدید خطرے میں ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز