دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت میں جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی گئی۔
امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کرونا ویکسین کو بھارت میں ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔
مجموعی طور پر اب تک بھارت میں کرونا کی 5 ویکسینز کو ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی منظوری فراہم کی گئی ہے، جن میں سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی کوی شیلڈ، بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین کے علاوہ روس کی ویکسین اسپوتنک V بھی شامل ہیں۔
وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے کہا بھارت نے اپنی ویکسین باسکٹ کی توسیع کر دی ہمارے پاس اب کرونا کے 5 ٹیکے ہوگئے ہیں اس سے ہمارے ملک کو کرونا کے خلاف مشترکہ لڑائی میں مدد حاصل ہوگی۔
دوا ساز کمپنی کے انڈین سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ 7 اگست 2021 کو حکومت نے 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لگائی جانے والی سنگل ڈوز ویکسین کو ایمرجنسی طور پر استعمال کرنے کی منظوری فراہم کر دی ہے