شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںکابل ہوٹل پہ حملہ،امریکی بھارتی شہریوں سمیت 11 ہلاک

کابل ہوٹل پہ حملہ،امریکی بھارتی شہریوں سمیت 11 ہلاک

کابل( ہمگام نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو غیر ملکیوں سے بھرا ہوا تھا۔یہ حملہ پیلس پارک ہوٹل میں کیا گیا جس میں ایک امریکی اور دو بھارتی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے دو حملہ آوروں کو خودکش دھماکہ کرنے سے قبل ہی ہلاک کردیا ہے۔سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے گارڈن میں کنسرٹ کے لیے جمع 50 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔یہ حملہ بدھ کی شام کیا گیا اور پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور آخر میں افغان سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔افغانستان میں بھارتی سفیر امر سنھا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے میں دو بھارتی شہری ہلاک، ایک لاپتہ اور تین کو ریسکیو کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور غیر ملکیوں کی تلاش میں ہر کمرے میں گئے۔امریکی سفاتخانے کی ترجمان مونیکا کمنگز نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس حملے میں ایک امریکی شہری ہلاک ہوا ہے۔اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز