سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمتنازعہ کرونا وائرس کے ماخذ کے حوالے تحقیقات کا جان بچانے کے...

متنازعہ کرونا وائرس کے ماخذ کے حوالے تحقیقات کا جان بچانے کے لیے مخصوص اقدامات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے. بل گیٹس

نیویارک (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ متنازعہ کرونا وائرس کے ماخذ کے حوالے تحقیقات کا جان بچانے کے لیے مخصوص اقدامات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔

دی آسٹریلین روزنامے نے اپنی ایک شائع شدہ رپورٹ میں گیٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سارس سی او وی ۔ ٹو کی ابتدا کے بارے تحقیقات ، جو سائنسدانوں کے درمیان انتہائی متنازعہ بن چکی ہیں اور جس نے چین امریکہ اور آسٹریلیا کے مابین کشیدگی کو ہوا دی، ماسک اور ویکسین کی افادیت میں تبدیلی نہیں لائے گی۔

بل گیٹس نے کہا کہ ہمیں ان چیزوں کی چھان بین کرنی چاہیے، تاہم ان کا زندگیاں بچانے کے لیے مخصوص اقدامات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تین سال قبل ممکنہ وائرس کی پیش گوئی کی تھی، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ آنے والی دہائی میں ایک ایسا وائرس آئے گا جو وبا کی صورت اختیار کر لے گا، انہوں نے اس وائرس سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کہا تھا کہ نئی دہائی میں آنے والا وبائی وائرس چھ ماہ میں تین کروڑ سے زائد لوگوں کی جان لے سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز