جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںترکی فوج کی جانب سے کردستان ورکر پارٹی کے 6 جنگجوؤں کی...

ترکی فوج کی جانب سے کردستان ورکر پارٹی کے 6 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعوی۔

تل رفعت (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ترکی کی فوج نے شام کے شہر تل رفعت کے مشرق میں واقع زائیوان اور شالہ سمیت تل جیجان اور تل عنیب نامی علاقوں میں جوابی فائرنگ میں پارتی کاریکاران کردستان پی کے کے کردستان ورکر پارٹی سے وابستہ 6 سربازوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق شام کے شہر تل رفعت کے مشرق میں واقع زائیوان اور شالہ سمیت تل جیجان اور تل عنیب نامی علاقوں میں اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں ترک فوج نے پی کےکے کے چھ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے ۔

ان کے مطابق ہلاک شدگان میں سے ایک پانچ اگست کو علاقے میں ہوئے حملے کا ذمے دار تھا۔

ترک فوج تقریبا روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرحد کے باہر شام اور عراق میں واقع کرد علاقوں میں گھس کر کردوں کے خلاف جارحانہ کارروائیاں کرتی ہے جنھیں ترک فوج ٹارگٹڈ آپریشن قرار دیتی ہے۔عراق اور شام کے زیرانتظام کرد خطے کی تنظیمیں بارہا کہہ چکی ہیں کہ وہ ترکی کے زیر انتظام کردستان میں رہنے والے کردوں کے معاملے میں مداخلت نہیں کر رہے لیکن ترک حکام اس دعوے کو مسترد کرتی ہے۔

ترکی نے شام کے زیرانتظام کرد علاقے میں ایک پٹی پر قبضہ کرکے وہاں شامی مہاجرین کو آباد کیا ہے باوجود اس کے کہ کرد تنظیم وائی پی جی نے ان علاقوں کا انتظام شامی حکومت کی تحویل میں دینے کا اعلان کیا تھا اور اپنی خودمختاری سے دست بردار ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز