پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںانڈیا کولکتہ ایئرپورٹ پر مسافر طیارے سے اچانک سانپ نکل آیا

انڈیا کولکتہ ایئرپورٹ پر مسافر طیارے سے اچانک سانپ نکل آیا

کولکتہ ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ سے ممبئی جانے والی انڈیگو کمپنی کا طیارہ اڑان کے لئے تیار تھا کہ طیارے میں سانپ کی موجودگی نے ایئرپورٹ پر خوف وہراس پھیلادیا،

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس وقت تک کوئی بھی مسافر طیارے میں سوار نہیں ہوا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جہاز رائے پور سے اڑان بھرنے کے بعد کولکتہ آیا تھا، واقعے ہونے سے قبل جہاز کو صفائی کے خاطر ویرانے میں کھڑا کیا گیا تو عملے نے سامان کے ساتھ جہاز کو لپٹا دیکھا، فوری طور پر حکام نے محکمہ جنگلات کے عملے خبردی اور آس پاس کے علاقے کو خالی کرا لیا۔

بعد ازاں محکمہ جنگلات کے حکام نے سانپ کو پکڑا اور بتایا کہ رینگنے والا یہ جانور دراصل غیر زہریلا ہے، حکام نے بتایا کہ اس طرح کے سانپ رائے پور میں کثرت سے پائے جاتے ہیں، قومی امکان ہے کہ رائے پور سے آنے والے سامان سے لپٹ کر سانپ یہاں تک پہنچا ہے۔

زرائع کے مطابق ممبئی جانے والی پرواز میں سوار ہونے والے مسافروں کو دوسرے طیارے میں ان کی منزل مقصود کی جانب روانہ کیا گیا۔

طیارے میں سانپ نکل آنے کے واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر کئی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ سانپ شاید انڈیگو کی پندرویں سالگرہ کی پیشکش کے طور پر فلائٹ میں لایا گیا، شکر ہے کولکتہ کے محکمہ جنگلات نے اپنے قبضے میں لے لیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز