سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ ۱۳ نومبر کو بلوچ شہدا ڈے منائے گی

فری بلوچستان موومنٹ ۱۳ نومبر کو بلوچ شہدا ڈے منائے گی

لندن ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہویے کہا کہ فری بلوچستان موومنٹ ہر سال کی طرح اس سال بھی ۱۳ نومبر بلوچ شہدا ڈے کو بلوچستان ،برطانیہ، امریکہ، سویڈن ،جرمنی، کینیڈا اور مشرق وسطی میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی۔

۱۳ نومبر بلوچ شہدا کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے تجدید عہد کا دن ہے اور بلوچستان کی آزادی کی تحریک میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ان تمام شہدا کو یاد کیا جائے گا ۔جنہوں نے قوم کی زیست کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔

اس سلسلے میں فری بلوچستان موومنٹ بلوچستان سمیت بیرون ملک مخلتف ممالک میں پروگرام کا انعقاد کرے گی اور سوشل میڈیا میں شہدا کی قربانیوں اور ان کی مشن کے حوالے سے آگاہی مہم چلائے گی-

بلوچستان میں شہادتوں کا سلسلہ بلوچستان پر 1839 میں انگریز کی یلغار اور خان قلات میر محراب خان کی شہادت سے شروع ہوا جو کہ تاحال جاری ہے ۔

انگریز کی بلوچستان پر یلغار پھر بلوچستان کی تقسیم اور ایران اور پاکستان کی بلوچستان پر قبضہ کے خلاف بلوچ قومی مزاحمت مخلتف نیشیب و فراز سے گزری ہے لیکن بلوچ قوم نے کبھی بھی انگریز سے لے کر پاکستان اور ایران جیسے غاصبوں کے خلاف سر تسلیم خم نہیں کیا ان شہدا کی قربانیوں اور بلوچ قوم کی جدوجہد کی بدولت آج دنیا میں بلوچ دوبارہ ایک قوم کی حیثیت سے ابھر رہا ہے اور اپنی کھوئی ہوئی پہچان دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہا ہے۔

فری بلوچستان موومنٹ بلوچ قوم سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ۱۳ نومبر کو بلوچ شہدا کے قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے جہاں ممکن ہوسکے خراج عقیدت پیش کرے اور پاکستان و ایران کی بلوچستان پر قبضہ کے خلاف آگاہی مہم میں حصہ لیں اور بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کو مزید مظبوط و توانا بنانے اور مقصد کی حصول کے لیے اس دن تجدید عہد کے طور پر منائیں، تاکہ بلوچ قوم پاکستانی اور ایرانی قبضہ ، غلامی اور ظلم و ستم سے نجات حاصل کرسکے-

یہ بھی پڑھیں

فیچرز