یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںامریکا اور چین کے درمیان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ثالثی...

امریکا اور چین کے درمیان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں ـ فناشل ٹائمز

لندن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار “فنانشل ٹائمز” کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دو بڑی طاقتوں امریکا اور چین کے بیچ ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چین کے ساتھ خلیجی ممالک کے تعلقات امریکا کو ایک حل اور نیا راستہ فراہم کر رہے ہیں۔
بیلجیم میں The Brussels School of Governance کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر جے بورٹن کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں بڑی کوششیں کر رہے ہیں، اسی طرح دونوں ممالک بین الاقوامی سطح پر بڑے اثر کے حامل ہیں”۔

بورٹن نے مزید کہا کہ “ریاض اور ابوظبی دونوں واشنگٹن اور بیجنگ کے لیے اچھی نیت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب اور امارات امریکا اور چین کے بیچ ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں”۔
واضح رہے اس وقت امریکا اور چین کے درمیان بہت سے معاملات میں اونچ نیچ کا سلسلہ جاری رہے ـ
گزشتہ روز اقوام متحدہ ان امریکا اور چین کے درمیان ہونے والے سیاسی و معاشی نشیب و فراز کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کو اپنے مسائل حل کرنے پر زور دیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز