مہگس ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات 23 سمتبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مہگس (مہرستان) کے گاؤں آشار سیکشن میں ایک تیلکش گاڑی پر مسلح افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
جاں بحق شہری کی شناخت “واحد سہوہی ولد شہدوست ہے جبکہ زخمی شہری کی شناخت “جاسم سہوئی” ولد قاسم بلوچ ہے جو کہ کہنوج کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ـ
ڈاکوؤں نے اس وقت ان دونوں پر فائرنگ کہ جب وہ آشار میں اپنی گاڑی کے ساتھ پیٹرولیم ڈپو پر تیل ڈلوانے جا رہے تھے جاسم کو گولی ٹانگ پر لگی تھے جبکہ واحد سہوہی کو گولی مثانے پر لگنے سے اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم تھوڑ دیئے ـ
دوسری جانب اسی روز ایک اور بلوچ تیلکش منصور سہوہی کی گاڑی کو ڈاکوؤں نے بندوق کے زور پر چھین کر لے گئے ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں چوری ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ، اور قبائلی چپقلش بڑھ گئی ہے سماجی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ تمام جرائم اور آپسی قتل عام کی پیچھے قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی اور “سپاہ القدس ” کا ہاتھ ہے تاکہ بلوچستان میں عدم تحفظ پیدا کرکے بلوچوں کو اسی طرح الجھا کر ان کے حقیقی مسائل دور کیا جا سکے اور بلوچستان پر مزید اپنا قبضہ برقرار رکھ سکے ـ