کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچ گہار موومنٹ اور بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے مرکزی ترجمان میںریاستی فورسز کی جانب سے جوہان اسپلنجی قلات اور گردنواح میں سول آبادیوں کو نشانہ بنانے اور نہتے اور معصوم بلوچ فرزند ماسٹر نور جان بنگلزئی ان کے بھائی سلطان ابراہیم بنگلزئی سمیت متعدد افرادکو شہید کرنے کی واقعات کی سختی سے مزمت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی فورسز شہری آبادیوں پر یلغار کرکے عالمی جنگی قوانیں کی مکمل خلاف ورزی کررہے ہیں سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران بلوچ عوام کو ہراسان کرنا اور انسانی مسیحاﺅن کا قتل عام بلوچ نسل کشی اور ریاست کی انسان کش پالیسیوں کا تسلسل ہے تر جمان نے کہاکہ بی ایس ایف بلوچ فرزند ماسٹر نور جان بنگلزئی ان کے بھائی اور دیگر بلوچ شہداءکو ان کی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پر امن اور نہتے بلوچوں کی شہادت ریاست کی جنگی جنون اور جارحانہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے تسلسل کے ساتھ ریاستی فورسز تمام تر بین لاقوامی جنگی اصولوں کی پائمالی کرتے ہوئے معصوم بلوچ عوام پر یلغار کررہے ہیں یہ پہلا واقعہ نہیں ایسے بے شمار واقعات اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے چیمپیئنزکی ضمیر کو بار بار جھنجوڑ رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور ان سے منسلک ادارے نہ صرف چپ سادھ لی ہے بلکہ اس طرح کے واقعات کے معمول کا حصہ سمجھ کرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو کہ ریاست کی جنگی جنوں کو براہ راست شہہ دینے کی مترادف ہے ترجمان نے کہاکہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروںکو اپنے دلچسپیوں کے مطابق دنیا میں مختلف جگہوں میں ظلم اور جبر دکھائی جاتی ہے لیکن بلوچ ریجن میں بلوچ قوم کا قتل عام اور خونریزی انہیں نظر نہیں آتا اس لئے کہ شاید وہ بلوچ قوم کو انسانی اکائی کا حصہ نہیں سمجھتے ترجمان نے کہاکہ انسانی حقوق کے ربورٹ علمبرداروں کو بلوچ قوم کا قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتی وہ اپنے پیشہ ورانہ کردارسے قاصر علامتی مذمت تک بھی گہوارانہیں کرتے جو کہ باعث تشویش ہے ترجمان نے کہاکہ ماس کلنگ جیسے اقدامات کے زریعہ بلوچ عوام کی حریت پسندی اور آزادی کے ساتھ شعوری اور فکری وابسطگی کو ختم نہیں کیا جاسکتا آزادی بلوچ قوم کا پیدائشی اور فطری حق ہے جھوٹ پروپیگنڈوں جبر تشدد اورلالچ کے زریعہ تاریخی حقائق کو نہ تو تبدیل کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی مسخ کیا سکتا ہے بلوچ قوم کی شناخت اور وجود اسی سرزمیں اور خاک سے جڑی ہوئی ہے تاریخ اس کی گوائی دیتا ہے بلوچ ایک آزاد اور خود مختار قوم کی حیثیت سے ایک منفرد شناخت کے طور پر اپنی پہچان رکھتا ہے بلوچ کئی برسوں اور کئی دہائیوں سے نوآبادیاتی طاقتوں کے خلاف صف آراہ اور اپنی آزادی کے دفاع میںتاریخ سازی کے عمل میں شریک ہے