دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںامریکی جوہری آبدوز کی جنوبی چین کے سمندر میں نامعلوم شے سے...

امریکی جوہری آبدوز کی جنوبی چین کے سمندر میں نامعلوم شے سے ٹکر

(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی جوہری آبدوز کی جنوبی چین کے سمندر میں ’نامعلوم شے‘ سے ٹکر
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جنوبی چینی سمندر کے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے

جنوبی چین کے سمندر میں امریکی جوہری آبدوز کی کسی ’نامعلوم شے‘ کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے 11 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی عہدیدار کے مطابق زیر سمندر ٹکر کا یہ واقعہ سنیچر کو پیش آیا لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کی وجہ کیا تھی۔

امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار کے مطابق اس واقعے میں 11 سیلر زخمی بھی ہوئے جنہیں معمولی چوٹیں آئیں ہیں اور جہاز پر ہی ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

امریکی آبدوز یو ایس ایس کنیٹیکٹ کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے لیکن آبدوز میں نصب جوہری مشینری پلانٹ اور آلات اس ٹکراؤ کے اثرات سے محفوظ رہے ہیں۔

جمعرات کو اس آبدوز کو امریکی کے زیر انتظام جزیرے گوام روانہ کر دیا گیا ہے جو شمالی بحرالکاہل میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز