چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںھامون شہر میں زرعی زمینوں کی تنازعات کی وجہ سے دو...

ھامون شہر میں زرعی زمینوں کی تنازعات کی وجہ سے دو شہری مارے گئے

ھامون شہر میں زرعی زمینوں کی تنازعات کی وجہ سے دو شہری مارے گئے۔

ھامون ( ہمگا نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان آبزرویٹری کے مطابق 2 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ھامون میں زرعی زمینوں کے تنازعہ کی وجہ سے دو شہری مارے گئے۔ ان دو شہریوں کے قاتلوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تاہم ابھی جانبحق ہونے والے دو شہریوں کی شناخت اس وقت تک معلوم نہیں ہیں ـ
ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ، بلوچستان کے پولیس افسر احمد طاہری نے کہا انہوں نے اطلاع دی کہ پولیس نے قاتلوں کو حراست میں لیا ہے ـ طاہری نے بتایا کہ دونوں شہریوں کے سر اور چہرے پر شدید ضرب لگنے سے وہ جانبحق ہوگئے ہیں ـ

انہوں نے مزید کہا: “لاشوں کو فرانزک میڈیسن سنٹر میں منتقل کرنے کے ساتھ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی تفتیش شروع کی تھی ۔ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں حاصل ہونے والے سراغ کے ساتھ قتل کے مجرم ایک 52 سالہ شخص اور اس کے 39 سالہ بیٹے کی شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ـ
پولیس کے سربراہ نے بیان دیا کہ قاتل واقعے کے دن متاثرین کے ساتھ زرعی تنازعات کی وجہ سے جھگڑے ہوئے تھے اور انہیں کئی بار بیلچے سے مار کر قتل کر دیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز