ڈی جی خان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے بسنے والے مبینہ طور پر کھیتران قبیلہ کے ایک جوڑے نے پسند کی شادی کی اور لغاری قبیلہ میں پناہ لے لی جس پر دونوں قبائل کے درمیان لڑائی شروع ہوا ـ
تفصیلات کے مطابق جب کھیتران قبیلہ کی لڑکی والوں کو اطلاع ملی تو انہوں نے گذشتہ ہفتے مسلح ہو کر جوڑے کو پناہ دینے والے گھرانے پر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بیوی، بیٹی اور بچہ جان بحق ہوگئے۔ جب کہ پسند کی شادی کرنے والا جوڑی گھر کی دوسری طرف تھے جان بچا کر نکل گئے ۔ اس کے جواب میں لغاریوں نے کھیتران قبیلے پر جوابی حملہ کر کے مبینہ طور پر دو افراد قتل کر دیئے جبکہ اسی بیچ میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب قبائلی سرداروں نے دونوں قبیلوں میں صلح کی کوششیں شروع کر دی اور فوری طور پر دونوں فریقین کو فائر بندی کی درخواست کی ہے مگر ابھی تک جرگے کا اہتمام نہیں ہوسکا۔
اور ڈی جی خان کے ان علاقہ میں کھیتران اور لغاری بڑے قبائل ہیں۔ اس لیے ان میں کشیدگی ختم نہ ہونے کی صورت میں امن و امان بحال نہیں ہوسکتا۔
واضع رہے کہ ان علاقوں میں قبائلی روایات قائم ہیں اور ان کی خلاف ورزی پر تو امن وامان خراب ہوتا ہے لیکن قبائلی علاقوں میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔
یہاں دن رات گاڑیاں یا موٹر سائیکل تک باہر کھڑے رہیں یا خواتین اکیلی گھومتی رہیں نہ کوئی چوری کر سکتا ہے نہ خواتین سے کوئی بدتمیزی ممکن ہے۔ لہذا ان علاقوں میں جہاں مسائل ہیں وہاں کئی اصول ایسے طے ہیں جہاں جان و مال کا مکمل تحفظ بھی فراہم کرنا مقامی قبیلے کی ذمہ داری ہے۔