سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںقابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے مہاباد کردستان میں چار کرد شہریوں کو...

قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے مہاباد کردستان میں چار کرد شہریوں کو گرفتار کر لیا

مہاباد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مہاباد کے چار شہری ، جو ایک دوسرے کے چچا زاد بھی ہیں ، کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
ہنگاؤ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ہفتہ ، 9 اکتوبر ، 2021 کو ، مہاباد کے گاؤں خارخورے میں سیکورٹی فورسز نے چار شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ـ جن میں سے فاروق سلیمان‌پور ولد سلیمان، مسعود سلیمان‌پور ولد سلیم، محسن سلیمانی ولد قادر اور دیار سلیمان‌پور ولد خدر
شامل ہیں ـ
ایک باخبر ذریعہ کے مطابق چاروں شہری جو ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں کو بغیر کسی قانونی دستاویزات کے حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی دن ارش ولد فرح ساکن مہاباد کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا اور دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔
پریس ٹائم کے مطابق ،ل گرفتاری کی وجوہات چار شہریوں کے خلاف الزامات ہیں الزامات کیا ہیں کسی کو معلوم نہیں اور کہاں منتقل کیا گیا ہے ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ

واضح رہے کہ قابض ایرانی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں مقبوضہ بلوچستان اور کردستان میں بلوچوں اور کردوں کی جبری گرفتاری بعد لاپتہ معمل بن چکا ہے ـ.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز