کوئٹہ ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنے ایک مزمتی بیان میں بتایا ہے کہ پچھلے 2 ماہ سے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بغیر سیکریٹری کے ایک کٹھ پتلی ایڈیشنل سیکریٹری سے چلایا جارہا ہے جس نے ڈپارٹمنٹ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے، کٹھ پتلی ایڈیشنل سیکریٹری نے محکمے میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔
ماضی میں کرپشن کی داستانیں رقم کرنے والے بدنام زمانہ ایڈیشنل سیکریٹری روزانہ کی بنیادوں کو ڈاکٹروں کی تضحیک اور جائز کام کے بدلے پیسے بٹورنے میں مصروف ہے۔
کٹھ پتلی ایڈیشنل سیکریٹری کا ڈپارٹمنٹ میں کرنے کو نہ تو کوئی کام ہے اور نہ ہی اختیارات مگر اس کے باوجود وہ ڈاکٹرو ں کے جائز کام میں ٹانگ اڑاتا ہے۔
جس کی ہم پر زور مزمت کرتے ہیں اراکین نے بتایا کہ ہم محکمہ صحت میں بیٹھے کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور کٹھ پتلی ایڈیشنل سیکریٹری پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹروکے ساتھ اپنا ناروا سلوک کیا بند کرے اور اپنا رویہ درست کرے۔
کٹھ پتلی ایڈیشنل سیکریٹری نے اپنے تضحیک آمیز رویہ کی اصلاح نہ کی تو ان کے کرپشن کی داستانیں اور ڈاکٹرو کے جائز کام کے بدلے پیسے بٹورنے کے شواہد منظر عام پر لا کر انہیں اڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔