یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںقانون کی حکمرانی: پاکستان کی صورتحال پر تشویش قرار

قانون کی حکمرانی: پاکستان کی صورتحال پر تشویش قرار

قانون کی حکمرانی: پاکستان کی صورتحال پر تشویش قرار

دبئی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق قانون کی حکمرانی کے حوالے سے ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کی دو ہزار اکیس کی انڈیکس کے مطابق پاکستان 139 ممالک کی فہرست میں 130 ویں نمبر پر ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے پاکستان کی نچلی رینکنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان کی یہ رینکنگ نہ صرف دنیا میں بہت نیچے ہے بلکہ جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی اس کی رینکنگ حوصلہ افزا نہیں ہے اور اس حوالے سے نیپال، سری لنکا، انڈیا اور بنگلہ دیش کی کارکردگی پاکستان سے نسبتا بہتر ہے۔ صرف افغانستان کی کارکردگی پاکستان سے بدتر ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدعنوانی کو قابو کرنے، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور ریگولیشنز کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی انتہائی بری ہے۔ اس کے علاوہ کرمنل جسٹس، سول جسٹس، اہل اقتدار یا اہل اختیار کے طرز عمل میں قانون کی حکمرانی کا اصول اور شفاف حکومت کے حوالے سے بھی پاکستان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ سول جسٹس کے حوالے سے پاکستان کا نمبر ایک سو چوبیسواں اور ریگولیشن کے حوالے سے ایک سو تیسواں ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز