شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: ریاستی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو طالب علم جبر گمشدگی کا...

کوئٹہ: ریاستی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو طالب علم جبر گمشدگی کا شکار‫

کوئٹہ (ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو بلوچ طالب علم جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے ‫

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں قائم بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ فرزند سہیل احمد ولد لعل محمد اور صفی بلوچ سنکہ نوشکی کو ریاستی خفیہ اداروں نے جبری حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ‫

واضح رہے ‫ تعلیمی اداروں میں بلوچ طالب علم قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اب محفوظ نہیں تین دن پہلے سہیل بلوچ اور صفی بلوچ کو بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لاپتہ کردیا گیا ہے اس سے پہلے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر صبیحہ کے بھائی شاہ میر اور کزن مرتضیٰ بلوچ کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔جہاں خضدار یونیورسٹی سے چند مہینے پہلے شاہ میر کو اور مرتضیٰ کو ایک مہینے پہلے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔اس طرح کہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل قابض ریاست کی بوکھلاہٹ کا ثابت ہے‫

یہ بھی پڑھیں

فیچرز