ریگان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 8 نومبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بم ریگان ہائی وے پر “تہران” چوکی کے آرمی اہلکاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہو گیا۔
اس شہید شہری کی شناخت علی براہوئی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دزاپ/زاہدان کے گاؤں سرجنگل کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ اس گاڑی میں چند پیٹرول کے خالی ڈرم تھے فائرنگ اور ڈرائیور کی شہادت کے بعد فوجی موقع سے فرار ہوگئے۔