Homeخبریںتربت اور واشک سے 3 نعشں برآمد، دو دنوں میں...

تربت اور واشک سے 3 نعشں برآمد، دو دنوں میں گوادر، کیچ، خضدار ،ہرنائی اور واشک سے کم از کم 11 نعشیں برآمد

شال ( ہمگام نیوز ) بلیدہ سلو ندی سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،

پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے میناز آر ایچ سی منتقل کردیا گیا ہے۔ تاحال نعشوں کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اس طرح واشک کے علاقے بسیمہ میں سیاہوزئی گریڈ کے مقام سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی شناخت محمد عامر ولد مولوی الٰہی بخش، سکنہ بسیمہ کے نام سے ہوا ہے۔

دوسری جانب خضدار کے علاقے کرخ میں مولہ کراس کے مقام سے بھی گزشتہ روز ایک لاش برآمد ہوئی تھی جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اس کے علاوہ پسنی سے گزشتہ روز چار افراد کی نعشیں ملی تھیں ،جن میں ایک کی شناخت گوادر یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم کے طور پر ہوا تھا جب کہ تین لاشیں ابھی تک شناخت کے لیے ہسپتال میں رکھے ہوئے ہیں۔

دریں اثناء ہرنائی میں ایک نامعلوم الاسم نعش پری چشمہ روڈ ہرنائی سے ملی ہے ،جس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے ، نا معلوم الاسم نعش کی شناخت تا حال نہ ہو سکی اور نہ ہی اُن کے کوئی وارث مل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز