Homeخبریںخضدار پٹرول پمپ میں کام کرنے والا مزدور نوجوان پر اسرار طورپر...

خضدار پٹرول پمپ میں کام کرنے والا مزدور نوجوان پر اسرار طورپر لاپتہ

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ضلع خضدار سے مقامی پٹرول پمپ پر کام کرنے والا مزدور جاوید ولد حاجی محمد خدرانی پمپ سے چھٹی کرنے کے بعد گھر آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ۔

اہلخانہ کے مطابق مقامی پٹرول پمپ سے ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گھر تولئی آرہاتھا ، تاہم تولی چوکی اور کازبہ کے درمیان سے لاپتہ ہوگیا۔

 اہلِ خانہ کے مطابق اتوار 18 اکتوبر کی شام نمازِ مغرب کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس کے باعث گھر والے سخت پریشان ہیں۔

اہلِ خانہ نے عوام، دوستوں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ جاوید کی تلاش اور بحفاظت بازیابی میں تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز