یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںخاران سے لاپتہ کمسن کفایت اللہ کی بازیابی کے لئے والدین کا...

خاران سے لاپتہ کمسن کفایت اللہ کی بازیابی کے لئے والدین کا پریس کانفرنس

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق خاران سے لاپتہ کمسن کفایت اللہ کے والد نے دیگر لواحقین کے ہمرا بچے کی بازیابی کے لئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفایت اللہ کو 25 جولائی 2018 کے الیکشن کے دن مخالف پارٹی نے الیکشن کے ضد میں پولنگ اسٹیشن ہولنگی تنک ضلع خاران سے اغوا کیا تھا جوکہ تاحال لاپتہ ہے۔ حالانکہ انتظامیہ بھی وہاں موجود تھا اور ایف آئی آر بھی کی گئی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لواحقین نے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ، چیف سیکٹری، ایڈیشنل چیف سیکٹری، وزیر تعلیم سب کے ہاں کاغذ جمع کی ہیں۔ چاہے وہ میری معتبری لحاظ سے ہو یا حکومتی ہر طرف ہمیں تسلی دیتے رہے ہیں مگر آخر میں نا امیدی کے سوا ہمیں کچھ نہیں ملا ہے۔ جبکہ مخالف پارٹی کی شکایت سے کرائم برانچ نے لواحقین سے جابرانہ تفتیش کی ہے اور تفتیش کے بعد بچے کے بارے میں پوچھا گیا ہے، اور ان کی تفصیلی بیان کے بعد چند لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شروع میں کرائم برانچ والوں نے ہم سے کسی ایک شخص کی نامزدگی کا مطالبہ کیا تھا اور بتایا کہ اگر ہم انہیں کوئی سراغ دیں گے تو وہ بچے کو کہیں سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے۔ مگر خدا جانے کہ کرائم برانچ والے اچانک کیوں اتنے بے بس ہوگئے کہ مجرم کی گرفتاری اور تفشیش کے بعد نہ اسے مجرم ٹہرایا گیا اور نہ ہی بری کیا گیا۔ کرائم برانچ والوں کے مطابق وہ لواحقین کو گمشدگی کے کاغذات فراہم کریں گے، جوکہ ابھی تک کاغذ نہیں دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لواحقین نے مجرم کے ساتھ آٹھ مہینے تک پیشی لگائی ہے، آخر آٹھ مہینہ بعد مجرم بھی بری ہوگیا ہے۔ جبکہ نہ کفایت اللہ کو بازیاب کیا گیا اور نا مزید حکومتی کاروائی کی جارہی ہے۔

کفایت اللہ کے لواحقین نے کہا کہ ہم پاکستان کے مختلف اداروں بشمول آئی ایس آئی اور ایم آئی کے تمام سیکورٹی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ معصوم کفایت اللہ کی بازیابی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ پاکستان کے خفیہ سیکورٹی اداروں سے کوئی چیز نہ چھپا ہے نہ چھپ جاتا ہے، نہ چھپا رہے گا، ہم بھی بحیثیت پاکستانی اور بحیثیت والدین التجاء کرتے ہیں کہ پاکستان کے خفیہ سیکورٹی ادارے ہمارے ساتھ اس جہد میں شریک ہوں۔

کفایت اللہ کے لواحقین نے اپنے بچے کی بازیابی کیلئے تمام اداروں، وزیر آعظم، وزیر آعلی اور تمام انسانی حقوق کے علمبردار اداروں سے اپیل کی کہ کفایت اللہ کو بازیاب کیا جائے۔ چیف جسٹس صاحب سوموٹو نوٹس لیں اور کفایت اللہ کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ نیز ہم آئی جی پولیس آئی جی ایف سی سے اپیل کرتے ہیں کہ کفایت اللہ کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید یہ یہ تمام صحافی برادری اور انسان دوست حضرات سے اپیل ہے کہ انسانیت کے ناطے ہمارے معصوم بچے کی بازیابی میں کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز