یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںچابہار شہر میں بلوچ خاندانوں کی گھروں کی مسماری قابض ایران کے...

چابہار شہر میں بلوچ خاندانوں کی گھروں کی مسماری قابض ایران کے ہاتھوں جاری ایک اور بلوچ خاندان بے گھر

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، گزشتہ روز 11 نومبر 2021 کو قابض ایرانی ہاؤسنگ اسیکم اور دیگر اداروں کے ہاتھوں ایک
ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار میں ایک ادھیڑ عمر بلوچ خاتون کے گھر کو مسماری کے بعد زمین پر قبضہ کر لیا گیا ـ

کہا جاتا ہے کہ قابض ایرانی اداروں سے منسلک اداروں کے متعدد افراد نے قانون پولیس اور دیگر قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے چابہار شہر کے شمال میں جمہوری اسٹریٹ پر ایک ادھیڑ عمر بلوچ خاتون کے گھر کو مسمار کرکے زبردستی زمین کو ضبط کرلیا ـ

ادھیڑ عمر بلوچ خاتون کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ چالیس سال سے اس گھر میں مقیم ہیں اور یہ گھر اسی خاتون کا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی ہاؤسنگ اسکیموں سے وابستہ افراد کی جانب سے بلوچ خاتون کے سامان کو نکالنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا اور وہ سامان وین کے ذریعے چوکی تک لے گئے۔

واضح رہے کہ قابض ایران کے مختلف اداروں نے رواں ماہ زاہدان اور چابہار کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے بلوچ شہریوں کے رہائشی علاقوں کو مسمار کر دیا تھا ـ

بلوچ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسلامی قابض ایران ج کی جانب سے مختلف بہانوں سے بلوچ عوام کی زمینوں پر قبضے کا مقصد بلوچستان میں آبادی کے ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور ان کی زمینیں غیر مقامی لوگوں کے حوالے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز