کوئٹہ(ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سےفورسز کا ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریبکاری کی غرض سے زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک اہلکارزخمی ہوگیازخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا۔ لیویز مزیدکارروائی کررہی ہے۔