یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، شدید سردی آتے ہی گیس پریشر میں کمی آ گئی

کوئٹہ، شدید سردی آتے ہی گیس پریشر میں کمی آ گئی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کے سبب مختلف علاقوں میں مکین سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں سریاب میں روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا موسم سرما شروع ہوتے ہی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانا پکانے میں خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جن علاقوں میں گیس پریشر کی کمی ہے ان میں کاسی روڈ، سریاب روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، خلجی کالونی، موسیٰ کالونی، سبزل روڈ،نواں کلی، غوث آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کے شکایت سامنے آرہے ہیں پیر کو سریاب روڈ کلی کمالو کے مکینوں نے گیس پریشر میں کمی کے خلاف روڈ بلاک کردیا انتظامیہ کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا تاہم علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ اگر گیس پریشر میں اضافہ نہیں کیا گیا تومجبوراً خواتین اور بچے دوبارہ سریاب روڈ کو احتجاجاً بند کریں گے سوئی سدرن گیس کمپنی جہاں ایک جانب گیس پریشر میں کمی تو دوسری جانب بھاری برکم بلوں کو بھیج کر کوئٹہ کے عوام کو ذہنی بیمار بنادیا گیا ہے اس حوالے سے وفاقی محتسب نے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ شدید سردی میں عوام کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز