شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںسعودی عرب، کویت اور امریکا کے اشتراک سے گلف شوٹنگ مشقیں جاری

سعودی عرب، کویت اور امریکا کے اشتراک سے گلف شوٹنگ مشقیں جاری

ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق
سعودی عرب، کویت اور امریکا کے اشتراک سے گلف شوٹنگ مشقیں جاری ہے
تفصیلات کے مطابق2021مشقیں کویت کے العدایہ کمپلیکس میں لگاتار نویں روز جاری ہیں۔ ان مشقوں میں رائل سعودی لینڈ فورسز، کویتی لینڈ فورسز اور امریکی اسپارٹن فورس حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مشقیں گذشتہ اتوار کو شروع ہوئی اور 18 نومبر تک جاری رہیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشقوں کے کمانڈر کرنل نایف العتیبی نے کہا کہ شوٹنگ گلف 2021کا پہلا مرحلہ رائل سعودی لینڈ فورسز، کویتی لینڈ فورس اور امریکی فوج کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ان مشقوں کے ابتدائی مقاصد میں دوست ممالک کے ساتھ فوجی تعلقات اور مشترکہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ مشقوں کے دوران متعدد فوجی حکمت عملیوں، کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشنز کی تربیت، براہ راست اور بالواسطہ شوٹنگ کی تربیت، فوجی سازوسامان کے درمیان مطابقت اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مشقیں شریک ممالک کی مسلح افواج کے مشترکہ مفادات کے حصول اور ان کے درمیان تعاون اور مشترکہ ورکنگ کے اصولوں اور بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لیے دفاعی اور فوجی تعاون کے بندھن کو مضبوط کرے گی۔جنرل العتیبی نے مزید کہا کہ گلف شوٹنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے طریقہ کار کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد، فورسز کو کمانڈ کرنے کے طریقہ کار اور مشترکہ زمینی کارروائیوں کے لیے ہنگامی حالات میں تیزی سے ردعمل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عمل درآمد کرنے کی مہارتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تربیت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز