دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںطلباء کی گمشدگی اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج پھر جامعہ...

طلباء کی گمشدگی اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج پھر جامعہ بلوچستان بند رہا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار دو بلوچ طلباء کی عدم بازیابی اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج پھر جامعہ بلوچستان بند رہا-

تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان سے بلوچ طلباء کی گمشدگی اور مذاکرات کی ناکامی پر جامعہ بلوچستان ایک بار پھر بند اور طلباء تنظیموں کی جانب سے کلاسز اور پیپرز کا بائیکاٹ کیاگیا۔
گزشتہ روز جامعہ بلوچستان سے 2طالبعلموں کی گمشدگی کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی نے کٹھ پتلی حکومتی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی سربراہی میں طلبا ء تنظیموں سے مذاکرات کئے تھے لیکن مذاکرات کی ناکامی کے بعد طلباء تنظیموں نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان یونیورسٹی کے داخلی دروازوں پر دھرنے دیتے ہوئے بدھ سے یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک اور نان اکیڈمک سرگرمیوں کو طلباء کی جانب سے بائیکاٹ کردیا گیا ہے اور آج سے یونیورسٹی کے تمام دروازے بندکرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جامعہ میں کلاسز ہوں گی اور نہ ہی امتحان ہونے دیں گے۔
طلبا تنظیموں کے رہنماں پر مشتمل کمیٹی کے ممبران زبیر بلوچ، بالاچ قادر اور دیگر کا کہنا ہے کہ منگل کے روز پارلیمانی کمیٹی سے دوبارہ ہونے والے مذاکرت مایوس کن رہے۔مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر طلبا تنظیموں نے منگل کی شب سے ہی بلوچستان یونیورسٹی کے تمام داخلی دروازوں پر احتجاجی دھرنے دے دیے جبکہ بدھ سے بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک نان اکیڈمک سرگرمیوں کا بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز