دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسندھ ہائیکورٹ کالاپتہ افراد کے شناختی کارڈاور اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کالاپتہ افراد کے شناختی کارڈاور اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

کراچی(ہمگام نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے قومی شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ باپ بیٹے امین اور الیاس اور شہری عادل خان کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی،سیکرٹری داخلہ اور دفاع کی جانب سے رپورٹ پیش نہیں کی گئی جس پر عدالت نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے دونوں سیکرٹریز کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا،عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ آئندہ سماعت پر لاپتہ افراد کے بارے میں حراستی مراکز سے رپورٹ لے کر جمع کرائیں یا دونوں سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور جواب جمع نہیں کرایا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق تاحال کوئی قانون سازی نہ ہونا تشویشناک ہے، جبری گمشدگی یو این کنوینشن کی بھی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے لاپتہ افراد کے قومی شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز