پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور میں ایرانی بارڈر پر منسلک کاروباری شخصیت کا ڈبلز گاڑیوں کی ٹوکن اسٹیکر ختم کرنے کے خلاف ڈپٹی کمشنر پنجگور آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر پنجگور آفیس گیٹ کو احتجاجا بند کر کے تمام دفاتری امور متاثر کردیا احتجاجی مظاہرین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پنجگور آفیس روڑ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بند کردیا گیا جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیس ڈسٹرکٹ کورٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیس کے عوامی و سرکاری رابط متاثر ہوا ایرانی تیل کے کاروباری شخصیت کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ایف سی ڈبلنگ گاڑیوں کے اسٹیکرز کو غیر تصدیق ضمانت پر ٹرانسفر کے نام پر ختم کرنے کا بہانا بنارہی ہے جو ہمیں روزگار سے فارغ کرنے کے نت نئے حربے ہیں ریاست اور انکے اداروں کی زمہ داری ہے کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے لیکن افسوس ملک کے ادارے لوگوں کے روزگار کو ختم کرنے کیلئے کبھی ڈبلنگ کبھی اسمگلنگ کے نام پر زردار اور حق دار کے نام پر بھائی بھائی کو لڑا رہا ہے ہمارا دھرنا گاڑیوں کی صدیق شدہ ضمانت کے ساتھ ٹرانسفر کا وقت دینے تک جاری رہے گا واضح رہے آخری اطلاع تک مذکرات کیلئے سرکاری کی جانب سے کوئی نمائندہ نہیں آیا انہوں نے کل پھر دھرنا دینا کا اعلان کیا۔