دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںطلباء کی گمشدگی کا معاملہ، دالبندین میں بھی تعلیمی ادارے بند

طلباء کی گمشدگی کا معاملہ، دالبندین میں بھی تعلیمی ادارے بند

دالبندین (ہمگام نیوز) بلوچستان کے طلبا تنظیموں کے مرکزی کال پر بلوچستان یونیورسٹی سے سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کے عدم بازیابی کے خلاف بی ایس او پجار دالبندین زون کے کارکنوں نے دالبندین میں بوائز ڈگری کالج اور گرلز کالج کو بند کردیا جس سے تدریسی عمل معطل ہوا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں نے طلبا تنظیموں کے احتجاج کی حمایت کرکے انکے ساتھ اظہار یکجہتی کی طلبا تنظیم کے رہنماں نے کہا کہ کچھ ہفتے قبل بلوچستان یونیورسٹی کے ہونہار طالب علموں فصیح بلوچ اور سہیل بلوچ کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا گیا حالانکہ دونوں طالبعلم بلوچستان یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس تھے اور پڑھائی میں مصروف تھے مگر نجانے کچھ قوتوں کو ہمارے تعلیم حاصل کرنے سے کیوں خوف لاحق ہیں اور وہ ہمیں تعلیم سے دور رکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت ہمارے نوجوان طالبعلوں کو فوری بازیاب کرکے منظر عام پر لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز