سائیبیریا (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق روس کے علاقے سائیبیریا میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 11افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق مقامی گرونر سرگئی تسویلیف نے بتایا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا اس وقت کان میں 285 کان کن موجود تھے۔ ریسکیو آپریشن میں 200 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ جن مزدوروں کو کان میں سے نکالا گیا ہے ان میں سے 45 افراد زخمی ہیں۔ متعدد کان کنوں کی حالت کان میں دھواں بھرنے سے خراب ہوئی۔
حکام کے مطابق کان میں پھنسے باقی افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زیر زمین پھنسے ہوئے کان کنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
کان میں ہونےو الے حادثے کی نوعیت کے بارےمیں ابھی تک کوئی حکومتی موقف سامنے نہیں آیا ۔ لیکن یادرہے کہ 2004 میں بھی اس کان میتھین گیس کے دھماکے سے 13مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔