دبئی(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے میجرجنرل احمد ناصرالرئیسی بین الاقوامی پولیس ایجنسی (انٹرپول) کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعرات کو ترکی میں منعقدہ ایک اجلاس میں انٹرپول کے رکن 140 ممالک کے نمائندوں نے میجرجنرل احمد ناصر الرئیسی کو ایجنسی کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے 68 اعشاریہ 9 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
میجرجنرل احمد ناصر الرئیسی اس وقت متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ میں انسپکٹرجنرل کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ فرانس کے شہر لیون میں قائم ایجنسی کے صدر دفاتر میں اپنی 4 سالہ مدت پوری کریں گے۔
وہ مشرق وسطیٰ سے پہلے امیدوارہیں جو بین الاقوامی جرائم سے نبردآزماعالمی ایجنسی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
انٹرپول کا قیام ستمبر 1923 میں عمل میں لایا گیا تھا۔ اس کے ذریعے رکن ممالک سے مجرموں کو گرفتار -کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکتا ہے