یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوہلو، چھ غیر مقامی افراد کے لوکل جعلی قرار دئیے گئے

کوہلو، چھ غیر مقامی افراد کے لوکل جعلی قرار دئیے گئے

کوہلو(ہمگام نیوز)لوکل ایکشن کمیٹی کی کاوشیں رنگ لے آئی،چھ غیر مقامی افراد کے لوکل جعلی قرار دئیے گئے تفصیلات کے مطابق لوکل ایکشن کمیٹی کوہلو نے غیر مقامی افراد کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی جعلی دستاویزات پر کوہلو کا لوکل حاصل کرنے والے چھ افراد کے لوکل جعلی قرار دیئے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق گل فراز ولد گل مخان،محمد شکیل ولد غلام صدیق،عزیزالرحمن ولد پاکستان اقوام برکی،احمد ولد مومن خان،عبدالقدوس ولد منابت خان اقوام محسود اور عصمت اللہ ولد عمر علی قوم یوسفزئی مدینہ کالونی کے رہائشی افراد نے جعل سازی کرکے کوہلو کے مقامی ہونے کا سرٹیفیکٹ حاصل کرلیا جنہیں بوگس قرار دے کر معطل کردیا ہے اس موقع پر لوکل ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ خلیل مری اور سینئر ممبر محمد یوسف مری نے کہا ہے کہ کوہلو میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے جعل سازی کرکے کوہلو کا مقامی ہونے کا سرٹیفیکٹ حاصل کرلیا ہے جو یہاں کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت میں بڑی تعداد میں ضلع کے جعلی لوکل اور ڈومیسائل کے ذریعے برسرروزگار ہیں جس سے مقامی نوجوانوں میں کافی مایوسی پھیلتی جارہی ہے انہوں نے انتظامیہ،سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ اس مہم میں لوکل ایکشن کمیٹی کا ساتھ دے کر جعل سازی کے ذریعے مقامی نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔
کوہلو، چھ غیر مقامی افراد کے لوکل جعلی قرار دئیے گئے
کوہلو(این این آئی) لوکل ایکشن کمیٹی کی کاوشیں رنگ لے آئی،چھ غیر مقامی افراد کے لوکل جعلی قرار دئیے گئے تفصیلات کے مطابق لوکل ایکشن کمیٹی کوہلو نے غیر مقامی افراد کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی جعلی دستاویزات پر کوہلو کا لوکل حاصل کرنے والے چھ افراد کے لوکل جعلی قرار دیئے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق گل فراز ولد گل مخان،محمد شکیل ولد غلام صدیق،عزیزالرحمن ولد پاکستان اقوام برکی،احمد ولد مومن خان،عبدالقدوس ولد منابت خان اقوام محسود اور عصمت اللہ ولد عمر علی قوم یوسفزئی مدینہ کالونی کے رہائشی افراد نے جعل سازی کرکے کوہلو کے مقامی ہونے کا سرٹیفیکٹ حاصل کرلیا جنہیں بوگس قرار دے کر معطل کردیا ہے اس موقع پر لوکل ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ خلیل مری اور سینئر ممبر محمد یوسف مری نے کہا ہے کہ کوہلو میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے جعل سازی کرکے کوہلو کا مقامی ہونے کا سرٹیفیکٹ حاصل کرلیا ہے جو یہاں کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت میں بڑی تعداد میں ضلع کے جعلی لوکل اور ڈومیسائل کے ذریعے برسرروزگار ہیں جس سے مقامی نوجوانوں میں کافی مایوسی پھیلتی جارہی ہے انہوں نے انتظامیہ،سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ وہ اس مہم میں لوکل ایکشن کمیٹی کا ساتھ دے کر جعل سازی کے ذریعے مقامی نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز