بنجگور(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بنجگور اے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ فرزند جبری گمشدگی کے شکار ہوگئے –
مقامی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار بلوچ فرزند فصیل بلوچ ولد دوست محمد اور باسط بلوچ ولد خالد بلوچ کو پاکستانی فورسز نے نومبر 2021 میں پنجگور کے مقام نوک بند پروم میں ان کے گھر سے جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-
جبکہ ان کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ ان کو عدالت میں پیش کیا جائے-
مقبوضہ متحدہ بلوچستان ایران و پاکستان میں جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتلوں کے خلاف انسانی حقوق کی تنطیم انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (IVBMP) نے پاکستانی اتھارٹی سے بلوچ نوجوانوں کے لیے منصفانہ ٹرائل یا انہیں غیر قانونی حراست سے رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اور کہا ہے بلوچ عوام پاکستان کی دہائیوں سے جاری ناانصافیوں اور فورسز کی جانب سے بلوچستان میں مسلسل گمشدگیوں سے تنگ آ گئی ۔
اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان پر قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔