یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمصر صحافیوں کیلئے عرب دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بن...

مصر صحافیوں کیلئے عرب دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بن گیا

قاہرہ(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مصر صحافیوں کیلئے عرب دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بن گیاصحافیوں کے تحفظ کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے 2021 کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ اس وقت مصر میں 25 صحافی جیلوں میں قید ہیں جو کسی بھی عرب ملک میں موجود تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر سعودی عرب ہے۔یکم دسمبر تک عالمی اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی نے بتایا کہ دنیا بھر میں 293 صحافی قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔رپورٹ کے مندرجات میں لکھا تھا کہ آمرانہ حکومتیں اب صحافیوں کو خاموش کرانے کیلئے انہیں جیلوں میں بند کرنے کے بجائے نئے طریقے اپنا رہی ہیں جس میں انٹرنیٹ کی بندش اور جدید ترین جاسوسی آلات کی مدد سے ان پر نظر رکھنا بھی شامل ہے۔ تاہم رپورٹ میں سعودی صحافی جمال کاشوگی کے قتل کے حوالے سے کہا گیا کہ ایسا اقدام صحافیوں کیلئے زیادہ دہشت ناک ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز