کوئٹہ(ہمگام نیوز)سردار بہادر خان یونیورسٹی میں گیس کی عدم فراہمی کے باعث طالبات نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،طالبات کا کہنا تھا کہ سردی میں ہوسٹل میں کوئی سہولیت میسر نہیں ہے،ہوسٹل میں گیس نہ ہونے کی برابر ہے،یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور احتجاج ختم کرنے کا کہا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو بند کیا جائے، ہمیں سہولیات فراہم کی جائیں ہم ہوسٹل میں رہنے کو تیار ہیں، اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے ہم آئندہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائنگے
دریں اثناء یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا ہے کہ یہاں شدید سردی میں گیس کی قلت کے باعث طالبات مختلف بیماریوں کا شکار ہو ررہی ہیں، ہاسٹل میں دیگر سہولیات کا بھی فقدان ہے، یونیورسٹی انتظامیہ طفل تسلیوں سے کام لے رہی ہے، آج ہم شدید سردی میں یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، دوسری جانب انتظامیہ دروغ گوہی سے کام لے رہی ہے، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،