یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںاستاد محمد علی تالپور کا اسلام آباد میں بلوچ کونسلز کا ...

استاد محمد علی تالپور کا اسلام آباد میں بلوچ کونسلز کا ایک طالب علم پر حملے کی مذمت

کراچی(ہمگام نیوز) استاد محمد علی تالپور نے اپنے ایک ٹویٹ میں گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بلوچ کونسلز کی طرف سے خاران سے تعلق رکھنے والے طالب علم امتیاز بلوچ پر حملہ اور اسے زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بلوچ کے پہلے سے کم دشمن نہیں ہیں اور بدقسمتی سے آجکل وہ معمولی اختلافات پر اپنے ہی بھائی کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں۔

استاد محمد علی نے اس عمل کو فاشزم کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاشزم کہ سینگ نہیں بلکہ فاشزم ایک زہنیت اور رویہ کا نام ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ فاشسٹ کبھی بھی لوگوں کا دوست نہیں ہوسکتے۔

یاد رہیں گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک سیاسی طالب علم کو کچھ طلباء اور بلوچ کونسلز کے زمہ داراں کے درمیان مِسنگ پرسنز کی ریلی کو میڈیا کوریج اور ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق تلخ کلامی ہوئے تھے جس کے بعد بلوچ کونسلز کے ممبران بیبرگ امداد، قاسم مراد سمیت چیرمین ظہیر بلوچ کی ہدایت پر پانچ لوگوں نے حملہ کرکے امتیاز بلوچ نامی ایک سیاسی طالب علم کو شدید زخمی کردیا تھا تاہم اس حوالے سے دونوں طرف سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز