دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبلوچ و پشتون اقوام 28 مئی کو کاروباری مراکز بند رکھیں، بلوچ...

بلوچ و پشتون اقوام 28 مئی کو کاروباری مراکز بند رکھیں، بلوچ گوہار موومنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ گہار موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں بلوچ و پشتون عوام تاجر برادری و سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر اور بلوچستان میں آباد دیگر تمام اقوام اور برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ 28مئی کو بلوچ سالویشن فرنٹ کے جانب سے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال پر لبیک کہیں ترجمان نے کہاکہ28مئی کا دن بلوچ قوم کے لئے سوگ و سیاہ کا دن ہے آج سے 17سال قبل پاکستانی ریاست بلوچستان کے علاقہ کے چاغی میںاپنی جوہری ہتھیاروں کی رونمائی کرتے ہوئے نہ صرف انسانی حقوق بلکہ علاقائی و عالمی قوانیں کے خلاف ورزی کرتے ہوئے مجرمانہ طور پر بلوچ سرزمین پر ایٹمی ٹیسٹ کرکے بلوچ نسل کشی کو دوام دیتے ہوئے جس انسانی المیہ کو جنم دیا تھا اسے بلوچ قوم اور آنے والے تمام بلوچ نسلیں سیاہ کے طور پر یاد کریں گے یہ ایک عظیم سانحہ سے کم نہیں جو مہلک ہتھیاروں کی صورت میںبلوچ سرزمین پرٹیسٹ کئے گئے ترجمان نے کہاکہ 28 مئی بلوچ عوام اور بلوچستان سے باہر دنیا بھر میں مقیم بلوچ کمیونٹی کے لئے یوم سیا ہ ہے اور اس سلسلہ میں دنیا بھر میں مقیم بلوچ کمیونٹی کی جانب سے ریاست کی کیمیائی ہتھیاروں اور بلوچ گل زمین پر جوہری سر گرمیوںکے خلاف مختلف ممالک میں مظاہروں اور ان کے مہلک اور خطرناک ومضر اثرات کے حوالہ سے ایک آگائی مہم چلائی جارہی ہے بلکہ بلوچستان مین بلوچ سالویشن فرنٹ نے اسے یوم مذمت کے طور پرمناکر اس موقع پر یوم سیاہ اور شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ترجمان نے کہاکہ 28 مئی ریاست کی غلامی کے خونی مضمرات کا تسلسل ہے اسی دن ریاست نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بلکہ بلوچ سماج کے شریانوں میں تابکاری بھر کر اس خوبصورت علاقہ کو موت کی وادی میں تبدیل کردیا جبکہ بلوچ قوم پرستی کے نام لینے والے پارلیمنٹرین ریاستی باج گزار انتہائی شرافت اور مفاہمت کے ساتھ بلوچ سرزمیں پر ایٹمی ٹیسٹ کی اجازت دیکر بلوچ قوم سے بد عہدی کرتے ہوئے کسی قسم کی احتجاج اور مزمت سے گریز کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی پر ریاست کے شادیانوں کی خیر سگالی کی جبکہ آ ج بھی ان کی مذمت یا مخالفت محض نعرہ بازی تک محدود ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز