کوئٹہ(ہمگام نیوز)جبری لاپتہ افراد اور شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4533 دن ہوگئے-
تفصیلات کے مطابق استاد محمد علی تالپور، عبدالوہاب بلوچ، جیے سندھ قومی محاذ کے الہی بخش بکک اور دیگر مرد و خواتین نے کیمپ پر آکر لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔
اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا بلوچستان میں جاری ریاستی جبر کے خلاف دنیا کو متوجہ کرنا ایک اہم کام ہے۔جبری لاپتہ فرزندوں کی فورسز کے ہاتھوں اغواء کے بارے میں آگاہی ، اس سلسلے میں احتجاج اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ضروری ہیں۔
انھوں نے کہا موت ایک تلخ حقیقت ہے لیکن ایسے دیوانے ضرور ہیں جو اپنے مقاصد کی خاطر بار بار موت کو گلے لگانے کی خواہش رکھتے ہیں۔جو فرند اپنے محکومی کا احساس رکھتے ہیں وہ آرج ریاستی زندانوں میں صرف اس لیے اذیتیں سہہ رہے ہیں کہ وہ شعوری جدوجہد کا حصہ تھے انھیں اپنی خودی اور اپنی وجود کا احساس ہوگیا تھا۔