کیچ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں قابض پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملہ ،ایک اہلکار ہلاک ہوگیا-
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا ہے، حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ایک زخمی ہوا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے قبول کی ـ
بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل ایف کے ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز 26 دسمبر کو کیچ کے علاقے مند میں باگزو اور ننگ کے درمیان سرحد پر باڑ لگانے والے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے قائم کردہ پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ئے۔
بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر اسطرح کے حملے جاری رہیں گے ـ